24 جنوری 2014 - 20:30
لبنان میں پھر دھماکے کرنے کی دھمکی

القاعدہ سے وابستہ ایک دہشتگرد گروہ نے لبنان میں دہشتگردانہ بم دھماکے جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے

ابنا: القاعدہ سے وابستہ ایک دہشتگرد گروہ نے لبنان میں دہشتگردانہ بم دھماکے جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق النصرہ دہشتگرد گروہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ بناتے ہوئے بم دھماکے کئے جائیں گے۔ اس دہشتگرد گروہ نے اس سے قبل بھی ایک بیان میں دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع حارت حریک کے علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں درجنوں افراد جان بحق و زخمی ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲